سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 172 روپے اور 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ قیمتوں میں اضافے کےبعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close