موٹر سائیکل کے امپورٹڈ سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(پی این آئی)موٹر سائیکل کے امپورٹڈ اسپیئر پارٹس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی آ گئی۔ مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، موٹر سائیکل کے امپورٹڈ سپیئر پارٹس کی قیمت 10 فیصد تک گر گئی، امپورٹر فرخ شہزاد کا کہنا ہے کہ امپورٹ میں بھی تاحال مشکلات ہیں، ڈالر کی قدر میں استحکام ضروری ہے۔ امپورٹر فرخ شہزاد کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے سپیئر پارٹس 10 فیصد سستے ہوئے

ساتھ ہی اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ اگر ڈالر کی قدر بڑھتی ہے تو سپیئر پارٹس کی قیمت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب دکاندار کہتے ہیں کہ کسٹمر قیمت مزید کم ہونے کے انتظار میں خریداری نہیں کررہا، سیلز متاثر ہورہی ہے، 10 فیصد کمی سے پالش کا 1400 والا کاٹن اب 1250 کا ہوگیا ہے جبکہ چین کور 800 سے کم ہو کر 740 کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close