کراچی(آئی این پی)صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والانے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں نے چند دنوں کی کمی کے بعد دوبارہ اڑان بھرنا شروع کر دی جس کے بعد مارکیٹ میں سریا مہنگا ہو گیا ہے۔حماد پونا والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سریے کی قیمتوں میں بھی 50 ڈالرز فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے۔
اْنہوں نے بتایا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی منڈی میں سریے کی قیمتوں میں اضافے سے لوکل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔صدر آل سٹی تاجر اتحاد نے یہ بھی بتایا ہے کہ لوکل مارکیٹوں میں سریے کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں