گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے فروخت پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کے باعث اب کمپنیوں صارفین کو متوجہ کرنے اور اپنی سیلز کر بڑھانے کیلئے پرُ کشش پیشکش کر رہے ہیں۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث حال ہی میں گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم اب پاکستان کی معروف گاڑیاں بنانے والی کمپنی ” ریگل آٹو موبائلز “ نے بغیر اضافی رقم کے اپنی گاڑیاں قسطوں میں اصلی قیمت پر دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے ایک سال کی قسطوں کا پلان جاری کیا گہاہے جس کے ذریعے صارفین بغیر کوئی اضافی پیسے دیئے ” پرنس پرل K01 “ حاصل کر سکتے ہیں ۔کمپنی کے مطابق پرنس پرل 12 مہینوں کی آسان اقساط پر 18 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدی جا سکتی ہے جبکہ اسی گاڑی کے K01 ماڈل کو 20 لاکھ 70 ہزار روپے میں آسا ن اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close