گیس کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے کم ازکم بل کتنا مقرر کردیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سےگیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کامعاملہ, گیس کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےکم ازکم بل1541روپےمقررکرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع مطابق وفاقی حکومت نے نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئےکم ازکم بل1541روپےمقررکرنیکافیصلہ کر لیا ہے، مقررہ 1541 روپے کے علاوہ ٹیکسز بھی بلوں میں شامل کئے جائیں گے، گیس کی قیمت 801 روپے سے بڑھا کر 1541 روپے مقرر کی گئی، مذکورہ گیس کی قیمت، میٹر رینٹ اور فکس چارجز کی بنیاد پر قیمت مقرر کی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعشاریہ 6 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 1251 سےبڑھاکر2445 روپے، 1 ہیکٹو میٹر کیوب گیس استعمال پر بل 2053 سے بڑھا کر 4499 کر دیا جائے گا جبکہ 1.5 ایچ ایم کیوب پر قیمت 3608 سے 8127 روپے ہونے کا امکان ہے، 2 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 6200 سے 13616 روپے تک ہو جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 3 ہیکٹو میٹر کیوب گیس استعمال پر بل 12446 سے بڑھ کر 29164 تک، 4 ہیکٹومیٹر کیوب گیس استعمال کرنیوالوں کا بل 23475 سے 56373 روپے، 4 ایچ ایم کیوب سے زائد گیس استعمال پر قیمت 41830 سے 71489 روپے ہو جائے گی جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے کم از کم قیمت 645 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1357 روپے مقرر کی گئی۔خیال رہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو 6 ماہ تک اعشاریہ 9 ہیکٹو میٹر کیوب تک گیس استعمال کرنا ہو گی، ایک ماہ بھی زیادہ گیس استعمال کرنے پر نان پروٹیکٹڈ ٹیرف لاگو ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں