پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ریکوڈک پراجیکٹ پر بات چیت

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے ملاقات کی، کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام سمیت 2022 کے سیلاب کے بعد امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بالخصوص ریکوڈک پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، وزیر اعظم نے معیشت کے استحکام، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق آگاہ کیا۔انوار الحق کاکڑ نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا، کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام کے لیے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close