اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں گندم کے لاکھوں ٹن وافر ذخائر موجود ہونے پر فی من قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی وریسرچ کا کہنا ہے ک پاسکو اور صوبوں کے پاس گندم کا 69 لاکھ 34 ہزارٹن کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے، مارچ کے آخر تک نئی فصل آجائے گی، جبکہ اس وقت گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔ پاسکو 17 لاکھ 80 ہزار ٹن، پنجاب 40 لاکھ 21 ہزارٹن ، سندھ 8لاکھ 17 ہزارٹن، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 27 ہزارٹن اور بلوچستان نے 89 ہزار ٹن سٹاک رپورٹ کیا ہے۔ اس وقت تک 7لاکھ ٹن سے زیادہ گندم آچکی ہے، 12 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کی جائے گی۔ گندم کی قیمتیں جو ایک مہینہ پہلے 4800 روپے فی من پر تھیں وہ کم ہو کر4400 روپے سے 4300 روپے فی من پر ہوچکی ہیں، تاہم گندم کی قیمت میں مزید کمی سے عوام عوام کے مشکلات میں کمی ہوسکے گی۔ دوسری جانب آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر مہنگا ہو گیا۔ مزید برآں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 32.30 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر 184.061 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر 139.11 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں