سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر

کراچی (پی این آئی)ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی معمولی کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی۔

جبکہ 22 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہوگئے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 83 ہزار471 روپے،10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے فی تولہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،اس وقت سونے کے نرخ 1 ہزار 992 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close