ہنڈا کے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا نہیں؟ کمپنی نے حقیقت بتا دی

لاہور(پی این آئی) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنے پر موٹرسائیکل اور کارساز کمپنیوں کی طرف سے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔[

 

 

 

گزشتہ ماہ اٹلس ہنڈا کے متعلق بھی ایک افواہ اڑی کہ کمپنی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں کمی کر دی ہے تاہم اٹلس ہنڈا کی طرف سے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ اٹلس ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکل سی ڈی 70سی سی کی قیمت میں 22ہزار روپے کمی کر دی ہے، جس سے اس کی قیمت 1لاکھ 35ہزار روپے ہو گئی ہے۔ فی الحقیقت ہنڈا کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور نومبر 2023تک ہنڈا 70سی سی کی قیمت 1لاکھ 57ہزار 900روپے ہی ہے۔ ہنڈا کی دیگر موٹرسائیکلوں میں سی ڈی 70ڈریم کی قیمت 1لاکھ 68ہزار 900روپے، پرائیڈر کی قیمت 2 لاکھ 8ہزار 900روپے، سی جی 125کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے، سی جی 125ایس کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے، سی بی 125ایف کی قیمت 3لاکھ 90ہزار 900روپے، سی بی 150ایف (سرخ اور سیاہ رنگ)کی قیمت 4لاکھ 93ہزار 900روپے اور سلور اور نیلے رنگ میں اس بائیک کی قیمت 4لاکھ 97ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close