برائلر کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

لاہور(پی این آئی ) برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 476 روپے ہو گئی، جبکہ زندہ مرغی فی کلو 317 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی تھوک میں فی کلو قیمت 305 روپے ہے، فارمی انڈے مہنگے ہو کر 329 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 468 روپے تھی جبکہ زندہ مرغی فی کلو قیمت 312 روپے تھی۔دوسری جانب پاکستان میں زندہ مرغی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 338 روپے فی کلو ہے، ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کی قیمت 450 روپے اور گوشت کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1150 روپے فی کلو ہے۔پاکستان میں حالیہ برسوں میں چکن کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہے۔ چکن فیڈ کی قیمت، جو پیداواری لاگت کا ایک اہم حصہ ہے، خام مال، جیسے مکئی اور سویابین کھانے کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں ایک ماہ کے دوران مرغی کی قیمت میں 42 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close