چینی کی قیمت فی کلو مقرر کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کمشنر کراچی نے چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی۔کمشنر کراچی کی جانب سے ہول سیل میں چینی کی قیمت 123 روپے کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے انتظامیہ کو نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ ادارہ شماریات نے گزشتہ روز اکتوبر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں