عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا،امریکی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کے قریب تک گرگیا۔ خام تیل 55 سینٹس کمی سے 80.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے،لندن برینٹ آئل 35 سینٹس کمی سے 84.70 ڈالر سے نیچے آگیا،امریکی فیڈریل ریسرز بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر گرتے ہی ٹیکسٹائل انڈسٹری خام مال کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد کمی آ گئی، پیداواری لاگت کم ہونے سے صنعتکاروں نے بند یونٹ بھی چلا دئیے،روپیہ تگڑا ہوتے ہی امپورٹ شدہ ڈائز اینڈ کیمیکلز سوڈیم الجنیٹ 3500 روپے کلو سے کم ہو کر 2600 ، فیبرک سوفٹنر کی قیمت 12 سو روپے سے کم ہو کر 9 سو روپے کلو ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں