ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہونے کے باعث روپے کی قیمت مزید گر گئی۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 284 روپے کا ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close