گیس قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) گیس قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین کا ماہانہ بل کتنا آئے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

گیس قیمتوں میں اضافے سے ماہانہ 25مکعب میٹر گیس صارفین کا بل 1300روپے تک ہو جائے گا،ماہانہ 60مکعب گیس استعمال کرنیوالوں کا بل 1600روپے تک ہو جائے گا،اسی طرح ماہانہ 150مکعب میٹر گیس صارفین کا بل 2ہزار 200روپے تک ہو جائے گا، ماہانہ 200مکعب میٹر گیس صارفین کا بل 3ہزار 600روپے تک ہو جائے گا، ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والوں کا بل 5ہزار روپے تک ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں