عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

لاہور (پی این آئی) یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل سستے ہو گئے۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کمی کر دی گئی۔

کوکنگ آئل بھی 7 روپے فی لیٹر ہی سستا ہوا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ کراچی زون کے صارفین کو ہو گا۔ کراچی زون کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close