سوناپھر سستا ہو گیا

کراچی(پی این آئی) عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کے بھا ئومیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھائو 1029 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے جبکہ 22 قراط 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 452 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 997 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close