بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں حالیہ مہنگائی کے پیش نظر ہربلڈنگ میٹریل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد سیمنٹ،سریا،بجری،بلاک اور اینٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں نے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں۔ ملک میں سیمنٹ کی بوری 1200روپے، سریا 270روپے فی کلو، اینٹ فی ہزار 15000روپے، بجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18000روپے کا ہو چکا ہے۔

مٹیریل مہنگا ہونے کے بعد تعمیراتی کام بند ہونے کی وجہ سے مزدور طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔ بڑھتی مہنگائی اور بلڈنگ مٹیریل مہنگا ہونے کے باعث مستریوں نے اپنی اجرت میں بھی اضافہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close