عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے مزید اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی، نیپرا میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت ہو گی، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے جبکہ بجلی سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close