کراچی(پی این آئی) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،17 اشیا کی قیمتوں میں کمی،20 کی قیمتیں مستحکم رہیں،گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 5 روہے مہنگے ہوئے،800 گرام نمک 1 روہے،لہسن فی کلو 4 روپے مہنگا ہوا،دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطا آٹھ روپے فی کلو کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق چکن 36 روپے، ایل پی جی سلنڈر 50 روپے، چینی 3 روپے فی کلو سستی ہوئی، گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں