پیٹرول قیمتوں میں کمی سے متعلق خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان ہے جو 15 سے 20 روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے۔

خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب یکم نومبر سے پاکستان میں بھی قیمتیں گر سکتی ہیں، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کمی ہو سکتی ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مسودہ تیار کر لیا ہے تاہم حتمی سمری 31 اکتوبر کو بھیجی جائے گی جس میں وزارت پیٹرولیم و خزانہ ضروری تبدیلی کے بعد وزیراعظم کو ارسال کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close