اسلام آباد (پی این آئی )ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی ہوگئی،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،20 کی قیمتیں مستحکم رہیں،گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 5 روہے مہنگے ہوئے،800 گرام نمک 1 روہے،لہسن فی کلو 4 روپے مہنگا ہوا،دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطاً آٹھ روپے فی کلو کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق چکن چھتیس روپے، ایل پی جی سلنڈر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو سستی ہوئی، گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں پینتالیس روپے کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں