چینی مزید کتنی سستی ہوگئی؟ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ہول سیل بازار میں چینی 2 روپے کلو سستی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت 127 سے کم ہوکر 125 روپے کلو پر آگئی۔

بازار میں چینی کی 50 کلو کی بوری 6250 روپے میں دستیاب ہے۔ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں کا اظہار اطمینان، کہنا ہے کہ پیٹرول سستا ہوا روزمرہ کی اشیاء کے دام بھی گر رہے ہیں۔ چینی 125 روپے پر آگئی ہے ریٹیل میں 140 روپے پر مل رہی ہے۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close