ویگن آر گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے حبیب بینک لمیٹڈ کے صارفین کے لیے ویگن آر خریدنے پر شاندار آفر متعارف کرا دی۔

اس آفر کے تحت حبیب بینک لمیٹڈ کے ذریعے گاڑی خریدنے والے صارفین کو 6لاکھ روپے کی شاندار بچت ملے گی۔ یہ بچت مفت مینٹی نینس، مارک اپ، انشورنس اور رجسٹریشن کی مد میں ہو گی۔ جو لوگ ویگن آر وی ایکس آر خریدیں گے انہیں 23ہزار روپے کی مفت مینٹی نینس، مارک اپ میں 3لاکھ 78ہزار 900روپے کی رعایت، انشورنس میں 96ہزار 420روپے کی رعایت اور مفت رجسٹریشن کی سہولت ملنے پر ساڑھے 34ہزار روپے کی بچت ہو گی۔ اس طرح اس گاڑی کے خریدار کو مجموعی طور پر 5لاکھ32ہزار 820روپے کی بچت ہو گی۔جو لوگ ویگن آر وی ایکس ایل اور ویگن آر اے جی ایس خریدیں گے انہیں بالترتیب مجموعی طور پر 5لاکھ 64ہزار 100روپے اور 6لاکھ 16ہزار230روپے کی بچت ہو گی۔ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔

اس آفر کے تحت گاڑی لینے کے لیے قیمت کی 30فیصد رقم پیشگی ادا کرنی ہو گی جبکہ باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔ مفت رجسٹریشن میں ٹیکسز شامل نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close