پیٹرول سستا نہیں مہنگا ہونے کا امکان؟ فی لیٹر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟

اسلام آباد(پی این آئی ) یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونا بتائی گئی ہے۔یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے سستا کیا گیا تھا ، قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 303.18 روپے پر گیا تھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close