گذشتہ 24 گھنٹے میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

کراچی(آئی این پی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں آج45 پیسے کا اضافے ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 88 پیسے ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا آج بھاؤ 50 پیسے بڑھ کر 282 روپے ہے۔واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 31 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close