لاہور (پی این آئی) پنجاب میں آٹے کی قیمت فی کلو قیمت میں 5 سے 10 روپے کمی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آٹے کی قیمت فی کلو قیمت میں 5 سے 10 روپے کمی کردی گئی ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی سے لوگوں کیلئے روٹی کھانا آسان ہوسکے گا، مہنگائی پر کنٹرول آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی دیسی اور درآمدی گندم کی وافر مقدار ہے۔ ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 150 روپیسے سے کم ہوکر 140 روپے کلو جبکہ فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 10روپے کم ہوکر 150روپے جبکہ چکی کا آٹا 10 روپے کمی سے 160روپے فی کلو ہوگیا۔اسی طرح لاہور میں بھی گندم کی قیمت مزید کم ہونے پر آٹے کی قیمت میں 150 روپے فی تھیلا کمی ہوگئی ہے، ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے۔ لاہور میں گندم کی قیمت میں کمی کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ پنجاب فلوملز ایسویشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں 200 روپے تک کمی ہوئی ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں گندم کی نئی قیمت 4 ہزار 425 روپے ہوگئی ہے, گندم کی قیمت کم ہونے کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 150 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں آٹا 2 ہزار 7 سو روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔
پنجاب فلوملز ایسویشن کے مطابق حکومت گندم کے فوری اجرا کی پالیسی بنائے، پالیسی بنانے کے بعد آٹے کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔ مزید برآں انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر279.50روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر281.50روپے سے بڑھ کر282روپے ہو گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر300روپے سے گھٹ کر298روپے ہو گئی اسی طرح 2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر345روپے سے کم ہو کر343روپے پر آ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں