یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے بری خبر

اسلام آباد (پی این آئی )یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے دستیابی کےساتھ ہی چینی مہنگی کردی،ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی والی سستی چینی8روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔ اے آر وائی کے مطابق بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلوقیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ کیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت155روپے اور بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل عام صارفین کیلئے چینی کی قیمت147 روپے فی کلو تھی اور سبسڈی کےتحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close