اسلام آباد (پی این آئی) آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمت کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ خیال رہے کہ ایل این جی کی قیمت میں اضافے سےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں