عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں سے متعلق اچھی خبرآگئی

نیویارک (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، سپلائی سے متعلق خدشات کم ہونے پر برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مشرق وسطٰی کشیدگی کے باعث تیل کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کم ہونے کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 88 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 83 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close