چینی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے دستیابی کے ساتھ ہی سبسڈی والی سستی چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا، جس کے بعد عام صارفین فی کلو چینی کی قیمت 155 روپے ہو گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہو گا، یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام صارفین کے لیے فی کلوچینی کی قیمت 155 روپے جبکہ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل عام صارفین کے لیے چینی کی قیمت 147 روپے فی کلو تھی، سبسڈی کے تحت چینی کی پرانی قیمت 101 روپے فی کلو تھی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی بحران کے خاتمے کیلئے لاکھوں ٹن چینی کی خریداری کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close