تیل قیمتوں سے متعلق خوشخبری آگئی

ریاض (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی سعودی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے نو بجے تک برینٹ کروڈ فیوچر 67 سینٹ تک نیچے آگیا، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت اکانوے اعشاریہ چار نو فیصد ہو گئی۔اس سے پہلے پیر ہی کے روز فی بیرل تیل کی یہ قیمت ایک اعشاریہ صفر آٹھ کے فرق کے ساتھ 91 اعشاریہ صفر آٹھ فی بیرل پر آگیا تھا۔ اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 82 سینٹ کم ہو گیا اور نئی قیمت ستاسی اعشاریہ دو چھ ڈالر ہو گئی۔ واضح رہے کہ آج سے ایک ہفتہ قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تاریخی 40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمت میں اس بڑی کمی کے بعد آج پیرکے روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے پر غور کیا گیا، حکام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس کو اسمگلنگ و بجلی چوری کیخلاف آپریشن کے نتائج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی کی شرح میں 1.7 فیصد کمی ہوئی، یہ کمی گزشتہ ایک برس میں سب سے زیادہ کمی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 12.38 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 4.7 فیصد کمی ہوئی، اس کمی کے فوائد عام آدمی تک جلد پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، ڈالر کی قیمت میں استحکام اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے 41 ارب روپے کی بچت ہوئی، اس بچت کا ریلیف عام آدمی تک پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close