پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا، بحیرہ عرب میں کھلے سمندر سے210 کلو گرام وزنی مارلن مچھلی شکارکرلی گئی۔ ایکسپریس کے مطابق پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے صدر احمد معمور کے مطابق ایسوسی ایشن کے رکن اور سینئر اینگلرخالد نے کراچی سے 150 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں کانٹی نینٹل شیلف کے قریب 210کلوگرام مارلن مچھلی پکڑی جسے مقامی لوگ کھڈا کہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 فٹ چوڑی اور ساڑھے 10 فٹ لمبی اس دیو ہیکل مچھلی کو شکار کرنے میں4 گھنٹے لگے۔ واضح رہے کہ مارلن مچھلی دنیا میں مچھلیوں کی سب سے بڑی انواع میں سے ایک ہے، یہ نہ صرف سمندر کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے بلکہ یہ سب سے تیز مچھلیوں میں بھی شمار ہوتی ہے جو 68 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close