گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ بجلی، کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس قیمتیں بڑھانے کی سمری کل ای سی سی اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے،پٹرولیم ڈویژن نے سمری میں گیس کا ٹیرف 193فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویزدی گئی ہے،دیگر کیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193فیصد تک اضافہ کی تجویز ہے،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close