سولر پینل اور بیٹریوں کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد (پی این آئی)امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے بعد الیکٹرانک سامان ، گاڑیاں اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔اب سولر پلیٹس اور بیٹریاں بھی سستی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع نے بتایاہے کہ کراچی کی ریگل مارکیٹ سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 5ہزار سے 15 ہزار تک کی کمی ہوئی ہے۔ 165 واٹ کی سولر پینل کی قیمت 16ہزار200سے کم ہوکر10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے ۔

جبکہ 260واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں 6 ہزارروپے کی کمی کی گئی ہے۔ تاجروں نے کہا کہ 550 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت48ہزار400 سے کم ہوکر33ہزار روپے پر آگئی ہے۔ سولر پینل کیساتھ 150ایمپیئرکی بیٹری کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں