سونے کی قیمتیں پھر آسمان کو چھونے لگیں، مزید ہزاروں روپے کا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی )عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 10ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 215،000 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 10 ہزار کے اضافے کے بعد قیمت2لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 197،084 روپے ہوگئی۔

جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بلین مارکیٹ میں ایک لاکھ 68 ہزار 967روپے ہے، جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط کی فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 328 روپے ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 36 ڈالر بڑھکر 1959 ڈالر ہوگئے یاد رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں6400 کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 5 سو روپے ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close