ڈالرپھرسستا ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)روپے کی قدر میں بہتری،گزشتہ روز انٹر بینک میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر آج معمولی سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے 29 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے سے نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 280.29 سے کم ہوکر 278.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے اضافے سے 280.29 روپے پر پہنچ گیاتھا، اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی 4 روپے مہنگی ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close