لاہور (پی این آئی) ایک ہی دن میں ڈالر کئی روپے مہنگا ہو گیا، پاکستانی روپے کی دھواں دار اننگ کا اختتام، ایک ماہ بعد اوپن مارکیٹ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03 پیسے کمی سے 277 روپے پر آئی تاہم بعد میں اضافے کا رجحان شروع ہوا اور ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت بتدریج بڑھتے ہوئے 3 روپے 87 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 90 پیسے پر آ گئی۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر یک دم 4 روپے کے اضافے سے 281 روپے پر پہنچ کر بند ہوگیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر یک دم 4 روپے کے اضافے سے 281 روپے پر پہنچ کر بند ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا جب 79 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 49461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،تاہم بعد میں تیزی کا رجحان شروع ہوا اور پی ایس ایکس میں 152 پوائنٹس کی تیزی آئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں