لاہور (پی این آئی)ایم جی موٹرز نے مقامی طور پر اسمبل کردہ گاڑی ایم جی ایچ ایس ایسنس کی قیمت 6 لاکھ روپے کم کر کے 80 لاکھ 99 ہزار روپے کردی۔ ایم جی موٹرز نے قیمت میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔
جنرل منیجر مارکیٹنگ آصف احمد نے بتایا کہ شرح تبادلہ میں بہتری کا فائدہ کو صارفین تک پہنچانا آٹو موٹیو انڈسٹری سمیت تمام کاروباروں کے لیے منطقی سمت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسنس گاڑی کو دسمبر 2022 میں متعارف کروایا تھا اور اس کی قیمت 68 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔مزید بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں اس کی قیمت جنوری میں 77 لاکھ اور فروری میں 82 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی، بعد ازاں، جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد سے 25 فیصد کیے جانے کے بعد ایسنس گاڑی کی قیمت مزید بڑھ کر 87 لاکھ ہو گئی تھی۔حکومت کے غیر قانونی اخراج کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے سبب گزشتہ کئی ہفتوں سے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر ستمبر کے اوائل میں 307 روپے سے کم ہو کر گزشتہ روز 277 روپے 03 پیسے تک آگئی۔واضح رہے کہ کِیا گاڑیوں کے اسمبلر لکی موٹر کارپوریشن نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا حوالے دے کر گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 5 لاکھ روپے تک کی کمی کردی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں