سریے کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سریے کی قیمت میں45 سے55 ہزار روپےفی ٹن کمی ہوئی ہے۔ رواں سال کے ابتدائی دنوں میں سریے کی فی ٹن قیمت 3 لاکھ سے زائد تھی جو اب کم ہوکر 2 لاکھ 50 ہزار تا 2 لاکھ 60ہزار روپے فی ٹن کی سطح پر آگئی ہے۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد لوگ توقع کرنے لگے ہیں کہ اب ہر چیز سستی ہوجائے گی لیکن سریے کی قیمت میں حالیہ کمی مختصر دورانیے پرمبنی ہوگی کیونکہ اسٹیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو خام مال کی قلت کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کےچئیرمین آصف سم سم نے کا کہنا ہےکہ سریے کی قیمت میں اگرچہ کمی واقع ہوئی ہے لیکن غیر یقینی معاشی حالات، مہنگائی اور زائد شرح سود جیسے عوامل کے باعث مقامی سرمایہ کار اور اوورسیز پاکستانیوں کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری رک گئی ہے جس سے سندھ بالخصوص کراچی میں منظم شعبے کے مجوزہ نئے رہائشی و کمرشل پراجیکٹس پر کام کا آغاز التواء کا شکار ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں