چکن کی قیمت میں 110 روپے فی کلو کمی

اسلام آباد (پی این آئی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں پولٹری ایسوسی ایشن نے آئندہ دنوں چکن فی کلو250 ہونے کی امید کا اظہار کردیا، چکن کی قیمت میں 110 روپے فی کلو کمی کردی ہے، اگر چکن فیڈ بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو چکن 250 روپے فی کلو پر آجائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور لاری اڈہ پر بھی گئے اور وہاں مسافروں سے بسوں کے کرایوں میں کمی سے متعلق معلوم کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے،عوام کو مہنگائی میں تھوڑا سا ریلیف ضرور ملے گا، یہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے بلکہ عوام کا حق ہے، آئندہ دنوں میں مہنگائی میں کمی کے حوالے سے مزید اچھی خوشخبریاں ملیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close