کس صورت لوڈ شیڈنگ نہیں کریں گے؟ سیکرٹری کا دو ٹوک بیان

اسلام آباد(پی این آئی)سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہےکہ ملک بھر کے جو فیڈز چوری سے پاک ہوں گے وہاں لوڈشینڈنگ ختم کر دی جائے گی۔مردان میں تقریب سے خطاب میں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر 7 ستمبر کو بجلی چوری کے خلاف مہم شروع کی گئی جس میں بجلی چوروں سے 26 ارب روپے وصول کرچکے ہیں جب کہ 12 ماہ میں یہ وصولیاں 300 ارب تک پہنچ جائیں گی۔

سیکرٹری پاور نے کہا کہ بل دینگے تو لوڈشیڈنگ نہیں کریں گے، ملک بھر کے جو فیڈز چوری سے پاک ہوں گے وہاں لوڈشینڈنگ ختم کر دی جائے گی جب کہ مردان میں ثابت کیا کہ چوری روکی جا سکتی ہے، اس لیے مردان کو لوڈشیڈنگ فری کردیا ہے اور آج مردان شہر کے 17 فیڈر لوڈشیڈنگ فری ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close