ڈالر کے بعد سونا بھی مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ، 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار کے اضافے کے بعد قیمت2لاکھ 7 ہزار تک پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،مقامی بلین مارکیٹ میں 10گرام سونے کے بھاؤ ایک لاکھ 77ہزار 469 روپے ہوگئے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بلین مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار 680روپے ہےجبکہ 22 قیراط میں فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 916 روپے ہے،بین الاقوامی سطح پر سونے کی موجودہ قیمت 1,936 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close