مسلسل گراوٹ کے بعد ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگاہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 3 پیسے کا ہو گیا،دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 152 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 49 ہزار 683 پوائنٹس پر ٹریڈ ہونے لگا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 47 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلسل 28 دن کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close