لاہور(آئی این پی )مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں100روپے سے زائد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی موجودگی میں پولٹری ایسوسی ایشن نے آئندہ دنوں میں چکن فی کلو 250 روپے ہونے کی امید کا اظہار کردیا ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ پولٹری میں بھی 12سے 15فیصد یعنی 110روپے فی کلو چکن گوشت کی قیمت کم کردی گئی ۔
اگر مرغی کی خوراک کے بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو مرغی کا گوشت 250روپے فی کلو پر آجائے گا ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رکھی جائے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں