لاہور (پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں پولٹری ایسوسی ایشن نے آئندہ دنوں چکن فی کلو250 ہونے کی امید کا اظہار کردیا، چکن کی قیمت میں 110 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔
اگر چکن فیڈ بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو چکن 250 روپے فی کلو پر آجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں پر لاری اڈا پر بھی گئے اور وہاں مسافروں سے بسوں کے کرایوں میں کمی سے متعلق معلوم کیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے،عوام کو مہنگائی میں تھوڑا سا ریلیف ضرور ملے گا، یہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے بلکہ عوام کا حق ہے، آئندہ دنوں میں مہنگائی میں کمی کے حوالے سے مزید اچھی خوشخبریاں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، کوشش ہے مزید کمی ہوجائے ، فلوملز ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے، آٹا سستا ہونے سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا، آٹے کی قیمت 15روپے فی تھیلا کم کرنے کا اعلان کیا ہے، پنجاب کی گندم کو ریلیز کریں گے، جس سے عام آدمی کو سبسڈی دیں گے، اگر 3500 سے 4000 ہزار کے درمیان کرتے ہیں تو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑی کمی ہوجائے گی۔
آٹے کی قیمتوں میں آئندہ 3 سے 4 روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔گھی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی آئی ہے،صرافہ ایسوسی ایشن نے بھی ملاقات ہوئی۔ پولٹری میں بھی 12سے 15فیصد یعنی 110روپے فی کلو چکن گوشت کی قیمت کم کردی گئی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر مرغی کی خوراک کے بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو مرغی کا گوشت 250روپے فی کلو پر آجائے ۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رکھی جائے گی، پنجاب کی تمام ایڈمنسٹریشن عوام کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں