سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہش مند وں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب آپ اپنی یہ پسندیدہ گاڑی میزان بینک کے ذریعے آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ سوزوکی آلٹو چار مختلف ماڈلز وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر اے جی ایس میں آتی ہے۔

ان تمام ماڈلز کی قیمت بالترتیب 22لاکھ 51ہزار روپے، 26لاکھ 12ہزار روپے، 27لاکھ 99ہزار روپے اور 29لاکھ 35ہزار روپے ہے۔سوزوکی وی ایکس 30فیصد قیمت (6لاکھ 43ہزار 200روپے)پیشگی ادا کرنے پر پانچ سالہ پلان میں ماہانہ 57ہزار 181روپے کی قسط پر حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس پلان میں 2500روپے پراسیسنگ فیس ادا کرنی ہو گی۔ باقی ماندہ قیمت 60مساوی اقساط میں ادا کی جائے گی۔ وی ایکس 50فیصد قیمت (تقریباً 10لاکھ 72ہزا روپے) پیشگی ادا کرنے پر ماہانہ 42ہزار 559روپے کی 60مساوی اقساط میں مل سکتی ہے۔ اس پلان میں بھی 2500روپے پراسیسنگ فیس لاگو ہو گی۔ اسی طرح وی ایکس آر 30فیصد قیمت پیشگی ادا کرنے پر ماہانہ 65ہزار 801روپے قسط پر اور 50فیصد قیمت پیشگی ادا کرنے پر ماہانہ 48ہزار 840روپے قسط پر حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات میزان بینک یا سوزوکی کی کسی ڈیلرشپ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close