امریکی ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپیہ کی قدر میں بدترین کمی

اسلام آباد (پی این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپیہ گر کر 83.28 روپے فی ڈالر پر آگیا، جو گرین بیک کے مقابلے میں پیر کو ایک سال میں اپنی کم ترین سطح پر آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی روپے کی گراوٹ تیل کی قیمتوں کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان پیش آئی ہے جب سرمایہ کار اس بات پر گہری نظر رکھتے ہوئے یہ انتظار کر رہے ہیں کہ آیا مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ میں دوسرے ممالک کیا قدم اٹھاتے ہیں ۔

ریزرو بینک آف انڈیا معمول کے مطابق مداخلت کر رہا ہے تاکہ روپے کو کم ترین سطح پر جانے سے روکا جا سکے۔ دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close