سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 1900 روپے سستا ہو گیا۔

جس کے بعدسونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 100 روپے پر ہو گئی،جبکہ دس گرام سونا 1629 روپے سستاہونے کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 553 روپے کا ہو گیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2500 روپے پر ہی برقرارہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستاہوکر 1923 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close