ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ڈالر کی قیمت میں مسلسل 28 ویں روز کمی واقع ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 14 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 276 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close