آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کی چاندی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 اکتوبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں 88 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز منافع میں فی لیٹر 41 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا گیا تھا، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 6 روپے 94 پیسے منافع لے رہی ہیں، فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز7 روپے 82 پیسے منافع لے رہے ہیں جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع 7 روپے 8 پیسے لاگو ہے، اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے82 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف پیٹرول کی قیمت میں اتوار کو 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی جب کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

 

 

 

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگران حکومت 15 اکتوبر کو کرے گی۔یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close